ریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے امریکہ کے دورہ میں مصروف
تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راو نے سلیکان ویلی میں
امریکہ کی سرکردہ کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ریاست میں سرمایہ
کاری کے مواقع کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کرنے
والی کمپنیوں کو ریاستی حکومت
کی جانب سے دی جارہی سہولتوں کی تفصیلات سے واقف کروایا۔انہوں نے انٹل ،فلکسی لمیٹیڈ،کلاوڈ ایرااور گلوبل فاونڈیشن نامی کمپنی کے ذمہ داروں سے ملاقات کی ۔ان کمپنیوں نے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنے کے سلسلہ میں مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔